یونان میں ریکارڈ حد تک شدید گرمی کی طویل لہر ابھی جاری

ڈی ڈبلیو اردو  |  Jul 31, 2021

یونانی دارالحکومت ایتھنز سے ہفتہ اکتیس جولائی کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ تین روز کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ موجودہ ویک اینڈ پر اور اگلے ہفتے ملک میں اور زیادہ گرمی پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس دوران درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا۔

شمالی امریکا جنگلات کی آگ اور گرمی کی شدید لہر سے دو چار

رہوڈز کے یونانی جزیرے پر منگل تین اگست کو ٹمپریچر تقریباﹰ 44 ڈگری تک پہنچ جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس یورپی ملک کو ان دنوں اتنی زیادہ گرمی کا سامنا ہے کہ رات کے وقت بھی درجہ حرارت بہت زیادہ رہنے لگا ہے، خاص طور پر گنجان آباد شہری علاقوں میں رات کے وقت بھی ٹمپریچر 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہی رہتا ہے۔

'تاریخی حد تک شدید گرمی کی لہر‘

اتنی زیادہ گرمی کی وجہ سے کئی ماہرین موسمیات نے اس شدید موسم کو 'گرمی کی تاریخی حد تک شدید لہر‘ کا نام دیا ہے۔ اسی دوران جمعہ 30 جولائی کو شہری دفاع کے ملکی محکمے کا ایک ہنگامی اجلاس بھی ہوا، جس میں کسی بھی ایمرجنسی کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دیتے ہوئے ہنگامی مدد کرنے والے کارکنوں اور رضاکاروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More