پاکستان: ایک دن میں ریکارڈ 9لاکھ سے زائدافراد کی کروناویکسینیشن

سماء نیوز  |  Aug 01, 2021

فوٹو : آن لائن

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) کے مطابق پاکستان میں جمعہ کو ایک روز میں ریکارڈ 9 لاکھ 40 ہزار 830 افراد کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق یہ پہلی بار ہے کہ پاکستان میں ایک دن میں کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین اتنی بڑی تعداد میں لگائی گئی ہو۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ حکومت کا ہدف ایک دن میں 10 لاکھ افراد کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا ہے، پاکستان اگست کے اختتام تک بڑے شہروں میں آباد ملک کی مجموعی آبادی کے 40 فیصد کو ویکسین لگانا چاہتا ہے۔

تفصیلات جانیں: ڈیلٹا ویرینٹ کے بعد کرونا کی ایک اور قسم آگئیکرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین اتنی بڑی تعداد میں لگوانے کی یہ پیشرفت ملک بھر بالخصوص سندھ اور پنجاب میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ہوئی ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کرونا وائرس کی چوتھی لہر میں داخل ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں مکمل لاک ڈاؤن کا پہلا روزگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 5 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں 2 ہزار کا تعلق سندھ سے ہے۔ پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی شرح 8.2 فیصد تک پہنچ گئی جو مئی کے بعد سے بلند ترین سطح ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More