پاکستان:یومیہ کرونا ویکسینیشن کا ریکارڈ قائم

سماء نیوز  |  Aug 03, 2021

فوٹو: ٹوئٹر

پاکستان میں یومیہ کرونا ویکسینیشن کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

ملک بھر میں گزشتہ روز 10 لاکھ 72 ہزار 342 افراد نے ویکسین ڈوزز لگوائیں، جس کے بعد ویکسین لگوانے والوں کی کل تعداد 3 کروڑ 19 لاکھ 29 ہزار 581 ہوچکی ہے۔

پاکستان میں کرونا ویکسین کی مہم کا آغاز 6 ماہ قبل فروری سے ہوا تھا۔ پہلے مرحلے میں ہیلتھ کئیر کے شعبے سے منسلک افراد کو ویکسین لگائی گئی جس کے بعد مرحلہ وار ویکسین لگانے کا عمل شروع ہوا۔

سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک میں مہلک وبا کرونا کے باعث مزید 67 افراد انتقال کرگئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 3 ہزار 582 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 7.19 فیصد رہی۔ مجموعی طور پر جاں بحق افراد کی تعداد 23ہزار 529 ہوگئیں۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا مثبت کیسز کی شرح 7.19 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ کرونا کی مہلک وبا سے سب سی زیادہ میں مسندھ 36، پنجاب 16، کے پی 9، اسلام آباد 1، آزاد کشمیر میں 5 مریضوں کا انتقال ہوا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 798 ٹیسٹ کئے گئے۔ جس کے بعد ملک کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 75 ہزار 373 ہیں جبکہ شکست دینے والوں کی تعداد 9 لاکھ 44 ہزار 375 ہے۔

سربراہ این سی او سی نے بتایا کہ اسلام آباد 38، پشاور28، کراچی 17، لاہور 21 فیصد بیڈز بھر چکے ہیں۔

معاون خصوصی صحت فیصل سلطان:۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 10 لاکھ ویکسینیشن کا ہدف حاصل کیا جو اب تک سب سے زیادہ ہے۔

آخری ایک کروڑ کرونا ویکسین 16 دنوں میں لگیں جو کہ پہلے کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے۔ انہوں نے ہیلتھ کئیر اسٹاف کو شاباشی دیتے ہوئے کہا کہ تمام لوگوں کو سلام جنہوں نے ویکسینیشن کا ہدف حاصل کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More