وزارت سائنس نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرلی

بول نیوز  |  Aug 03, 2021

وزارت سائنس نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شبلی فراز آج ای وی ایم پرکابینہ کو بریفنگ دیں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے تمام ٹیسٹ بھی مکمل کرلئے گئے ہیں، ای وی ایم میں الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق فیچرز رکھے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ محرم الحرام کے بعد الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی رونمائی کی جائے گی، عام انتخابات کیلئے 4 لاکھ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں درکار ہونگی۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ای وی ایم بیٹری کی مدد سے دو دن تک فعال رہ سکتی ہے، ای وی ایم منفی 10 ےا 55 ڈگری سینٹی گریڈ پر کام کرسکتی ہے۔

Adsense 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More