مختلف شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن اور نئی پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری

سماء نیوز  |  Aug 03, 2021

کرونا کیسز میں اضافے کے باعث اسمارٹ لاک ڈاؤن اور نئی پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

پیر کو این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے اسمارٹ لاک ڈاؤن اور نئی پابندیوں کا اعلان پریس کانفرنس میں کیا تھا۔ این سی او سی کی جانب سے منگل کو جاری نوٹی فیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ انڈور ڈائننگ مکمل بند کردی گئی ہے اور‏آؤٹ ڈور ڈائننگ کا وقت رات 10 بجے تک مقررکیا گیا ہے۔مارکیٹوں کے اوقات کار رات 10 کی بجائے8 تک کردیئے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ہفتے میں 2 دن چھٹی ہوگی اورچھٹی کے دنوں کا فیصلہ صوبے خود کریں گے۔‏میڈیکل اسٹور، پٹرول پمپ، تندوراور بیکریاں کھلی رہیں گی جبکہ ‏تمام مزارات اور سینما گھروں پر مکمل پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ‏تمام سرکاری و نجی دفاتر میں 50 فیصد عملہ کے ساتھ کام کرسکتے ہیں۔‏8 اگست سے ان ڈور شادیوں پر پابندی عائد کردی جائے گی جبکہ ‏آؤٹ ڈور شادی کی تقریبات میں400 افراد شرکت کرسکیں گے۔‏ثقافتی تہواراور اجتماعات پر مکمل پابندی عائد ہوگی اورملک بھر میں ماسک کا استعمال لازمی ہوگا۔

نوٹیفکیشن کےمطابق ‏نئی پابندیوں کا اطلاق لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان ، پشاور ، ایبٹ آباد، اسلام آباد، مظفرآباد، میرپور، گلگت اور اسکردو میں ہوگا۔ سیاحوں کے لئے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ اور کوڈ ایس او پیز لازم ہوگا۔ کراچی اورحیدرآباد میں پہلےسے نافذ پابندیاں برقرار رہیں گی اوراس نوٹیفکیشن کا اطلاق 3 آگست سے 31اگست تک ہوگا۔

پیر کواسد عمر نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ملک میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے اور اس کے پھيلاؤ ميں ايک ہفتے ميں اضافہ ہوا ہے، اسپتالوں میں بھی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے تاہم لوگوں کی صحت کے ساتھ اُن کے روزگار کا بھی سوچنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کرونا کی 3 لہروں کا کامیابی سے مقابلہ کیا ہے اورہم موجودہ لہر پر بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن سے قابو پاسکتے ہیں ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More