بجلی صارفین کیلیے سبسڈی میں کمی کا امکان

سماء نیوز  |  Aug 04, 2021

حکومت کی جانب سے نیپرا کو بجلی صارفین کو دی جانے والی سبسڈی میں کمی کی تجویز پیش کردی گئی ہے۔

 حکومت نےگھریلو صارفین کو دی جانے والی سبسڈی کم کرنے اور ٹیرف میں تبدیلی کرنے کی تجویز نیپرا کو دے دی ہے۔ صنعتی ،کمرشل اور زرعی صارفین کےسلیب پرسبسڈی زیروکرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

لائف لائن صارفین کو300 یونٹ کے بجائے200 یونٹ تک محدود کرنے اور اوور بلنگ کی صورت میں سلیب پر دیا جانے والا فائدہ بھی ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ 301 سے 400، 501سے 600 اور 601سے 700یونٹس کیلئے الگ الگ سلیبز بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔ اوور بلنگ کی صورت میں سلیب پر دیا جانے والا فائدہ بھی ختم ہونے کا امکان ہے۔

اعلامیے کے مطابق حکومت نے فاٹا اور آزادکشمیر کو دی جانے والی سبسڈی بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نیپرا وفاقی حکومت کی گائیڈ لائنز پر 9 اگست کو سماعت کرے گا جس میں حکومتی گائیڈ لائنز کی منظوری دینے یا نہ دینے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More