اہم معاشی خبر: برینڈ سرٹیفکیٹ کےحصول کا طریقہ کار جاری

سماء نیوز  |  Aug 05, 2021

دن 5اگست کی چند اہم معاشی خبروں کا احوال۔

ایف بی آر کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مینوفیکچرز کو اشیاء فروخت کرنے کے لیے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ لازمی حاصل کرنا ہوگا۔ ایف بی آر کے مطابق تمباکو، شوگر، کھاد، سیمنٹ، بیوریجز سیکٹرز کو لائسنس لازمی حاصل کرنا ہوگا اور تمام مصنوعات کا الگ الگ برینڈ سرٹیفکیٹ لینا ہوگا۔

حکومت نے گھریلو صارفین کو دی جانے والی سبسڈی کم کرنے اور ٹیرف میں تبدیلی کرنے کی تجویز نیپرا کو دے دی ہے۔ صنعتی، کمرشل اور زرعی صارفین کے سلیب پر سبسڈی زیرو کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

اسلام آباد کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے چند سیکٹرز سے ٹیکس وصولی کا اپنا نظام قدرے بہتر کرلیا ہے جس کی بدولت قومی خزانے میں رہائشی ہوٹلوں سے بیڈ ٹیکس کی مد میں ملنے والی رقم میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان کو کرونا وبا سے پیدا ہونے والے بحران سے نمٹنے کے لیے آئی ایم ایف سے اضافی فنڈز ملنے کا امکان ہے۔

فاریکس ایسوسی ایشن سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ڈالر کی قیمت 10 پیسے کمی کے بعد 163.90 روپے ہوگئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More