سیف اور امریتا کی طلاق: سارہ علی خان نےوجہ بتادی

سماء نیوز  |  Aug 06, 2021

بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے اپنے والدین سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی طلاق کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے بتایا کہ دونوں ساتھ میں خوش نہیں تھے۔

اداکار سیف علی خان اور امریتا سنگھ نے 1991 میں شادی کی تھی، ان کے دو بچے بیٹا ابراہیم علی خان اور ایک بیٹی سارہ علی خان ہیں تاہم سال 2004 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوئی تھی۔

امریتا سنگھ کے بعد سیف علی خان نے سال 2012 میں اداکارہ کرینہ کپور سے شادی کی تھی ان کے دو بچے ہیں۔

تاہم ایک پروگرام میں شرکت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ سارہ علی خان نے بتایا کہ میرا نہیں خیال کہ جب دونوں ساتھ میں تھے تو خوش تھے، اسی لیے مجھے لگتا ہے کہ اُس لمحے ان کا علیحدہ ہوجانا ہی بہترین فیصلہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ آپ کے پاس دو آپشنز ہیں، یا آپ ایک ہی چھت کے نیچے رہیں جہاں دونوں ہی خوش نہ ہوں، یا پھر علیحدہ ہوجائیں اور خوش رہیں۔

والد سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ والد میرے لیے ہر وقت فون پر موجود رہتے ہیں، میں ان سے ہر اس لمحے ملاقات کر سکتی ہوں جب میں چاہوں۔

سارہ نے بتایا کہ اب دونوں اپنی اپنی دنیا اور زندگیوں میں خوش ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ دونوں کے بچے بھی خوش ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More