کراچی اور حیدرآباد میں کاروباری مراکز رات 8بجے بند ہونگے

سماء نیوز  |  Sep 14, 2021

فوٹو: آن لائن

محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی اور حیدرآباد میں دکانیں اور کاروباری مراکز رات 8 بجے تک بند کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔

 دکانوں کے نئے اوقات کار سے متعلق جاری کردہ نوٹیفیکیشن کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھیج دیا گیا ہے جس پر عمل کرتے ہوئے پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں 8بجے دکانیں بند کروانا شروع کر دی ہیں۔

تاجر رہنما رضوان عرفان کہتے ہیں کہ وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے تاجروں کا دکانیں رات 10بجے تک کھولنے کا مطالبہ مان لیا تھا اور ان کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔

رضوا ن عرفان نے کہا کہ 15 ستمبر کو اوقات کار بڑھانے اور جمعہ کی چھٹی ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری ہوگا۔

واضح رہے کہ کراچی تاجر ایکشن کمیٹی نے جمعرات 3ستمبر کو بھوک ہڑتالی کیمپ کا آغاز کیا گیا تھا اور انتظامیہ کو مطالبات کی منظوری کے لیے 3 روز کا الٹی میٹم دیا تھا۔

تاجروں کا مطالبہ تھا کہ حکومت کاروبار رات 10بجے تک کرنے اور جمعہ کو بھی کاروبار کرنے کی اجازت دے۔ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے تاجروں کو دھرنے میں یقین دہانی کروائی تھی کہ انکے مطالبات مان لیے جائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More