چنگیری اور کھجور کی چھال سے بنے برتن کتنے فائدے مند ہیں؟ جان کر آپ بھی ان کو دوبارہ ستعمال کرنے پر مجبور ہو جائیں گے

ہماری ویب  |  Sep 14, 2021

پُرانے دور میں ہر کسی کے گھر میں سٹیل کے برتنوں کی جگہ یہ ہاتھوں سے بنے یا تو مٹی کے برتن ہوتے تھے یا پھر درختوں کی چھالوں سے بنے برتن ہوتے تھے جن میں کھانے کا اپنا ایک الگ ہی مزہ تھا۔ آج ہمری ویب میں آپ کے لئے موجود ہیں دستکاری کئے اب برتنوں میں کھانا رکھنے اور کھانے کے فائدے جو یقیناً آپ کو بھی ایک مرتبہ پھر ان برتنوں کے استعمال کرنے پر آمادہ کردیں گے۔

فائدے:

٭ چھبڑی یعنی درختوں کی چھالوں سے بنی چنگیری (جس میں روٹ رکھتے ہیں) میں روٹی رکھنے کا سب سے زیادہ فائدہ ہے کہ اس میں رکھی ہوئی روٹی بناء فریزر کے بھی نرم رہتی ہے روٹی خشک نہیں ہوتی اور جرثیم سے پاک ہوتی ہے۔

چونکہ عموماً ہم روٹیوں کو پلاسٹک کے بنے ہاٹ پاٹ میں رکھتے ہیں جس کو بند کرنے سے اس میں پسینہ آ جاتا ہے اور روٹی خشک ہو کر کڑک ہو جاتی ہے ساتھ پلاسٹک کے ذرات بھی اس میں شامل ہونے لگتے ہیں جو جراثیم کا باعث بنتے ہیں، لہٰذا روٹیوں کو چھابڑی میں رکھنا فائدے مند ہوتا ہے۔

٭ چھابڑی کا بڑا ڈبہ یا بمبو سٹک کا ہاٹ پاٹ سستا بھی آتا ہے اور اس میں رکھا گیا کھانا یا روٹیاں لمبے عرصے تک تازہ رہتی ہیں کیونکہ یہ درختوں سے نکلی لکڑیوں سے بنتے ہیں اس لئے ان میں نمی زیادہ پائی جاتی ہے جو کھانے کو خراب ہونے سے بچاتی ہیں۔

٭ ہاتھ کا پنکھا تو آپ کے گھروں میں بھی ہوگا لائٹ جاتے ہی پنکھے ہاتھوں میں اٹھا کر جھلنے لگتے ہیں ان پنکھوں سے آپ ہوا بھی حاصل کرسکتے ہیں اور ساتھ ہی پنکھا جھلتے جھلتے آپ کے ہاتھوں کی بھی ورزش ہوجاتی ہے۔

٭ برتنوں کے علاوہ کرسیاں اور فرنیچر کو بھی اسی مٹیریل سے بنایا جاتا ہے جس پر بیٹھنے سے جسم کا توازن برقرار رہتا ہے اور کمر کی مہروں کے درد میں بھی مفید ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More