قومی ٹیم 5سال بعدبنگلادیش کادورہ کریگی، سیریزکاشیڈول جاری

سماء نیوز  |  Sep 14, 2021

فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم 5 سال بعد بنگلادیش کا دورہ کرے گی، جس میں وہ 3 ٹی20 انٹرنیشنل میچز اور 2 ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق دورے میں شامل تمام ٹی20 انٹرنیشنل میچز شیر بنگلہ اسٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیل جائیں گے۔ یہ میچز 19، 20 اور 22 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ اسی طریقے سے دونوں ٹیسٹ میچز میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گے۔

دونوں ٹیموں کے مابین ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا جو26 سے 30 نومبر تک جاری رہے گا، سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 4 سے 8 دسمبر تک ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

آئی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی ٹیم ایک جیت کے ساتھ فی الحال دوسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ بنگلادیش نے چیمپئن شپ میں اپنے سفر کا آغاز ابھی نہیں کیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کی بنگلادیش روانگی کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More