بغیرمعاہدے کابل ائیرپورٹ کی ذمہ داری نہیں لیں گے،قطر

سماء نیوز  |  Sep 14, 2021

فوٹو: تولو نیوز

قطری حکومت نے افغان حکومت کو خبردار کیا ہے کہ ’اگر کوئی واضح معاہدہ نہ کیا گیا تو دوحہ حکومت کابل ایئرپورٹ کو چلانے کی ذمہ داری سے پیچھے ہٹ سکتے ہیں‘۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے میں طالبان سمیت سب کا شامل ہونا ضروری ہے اور تمام ترنکات پر واضح اتفاق ہونا چاہیے۔

قطری وزیر خارجہ کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب حال ہی میں انہوں نے کابل کا دورہ کیا۔

اس سے قبل طالبان رہنما بلال کریمی کا کہنا تھا کہ قطر اور ترکی کی ٹیکنیکل ٹیموں نے کابل ایئرپورٹ پر مرمت کا کام شروع کردیا ہے جبکہ انہوں نے جلد فلائٹ آپریشن کا دوبارہ آغاز کا دعویٰ کیا تھا۔

بی بی سی پشتو سے گفتگو کرتے ہوئے بلال کریمی کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ پر بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے اور فی الوقت ایئرپورٹ کی حدود میں کسی بھی غیرمتعلقہ شخص کو داخلے کی اجازت نہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More