شمالی وزیرستان: سیکورٹی فورسزکےآپریش میں 2دہشتگرد ہلاک

سماء نیوز  |  Sep 15, 2021

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز نے آپریشن کرکے 2 دہشت گردوں کا ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دتہ خیل میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا، فائرنگ کےتبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی پناہ گاہ سے اسلحہ و بارود برآمد کیا گیا ہے،علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمہ کیلئے آپریشن جاری ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین وام میں بھی سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا تھا جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More