ارسلان نصیر بھارتی مداحوں کی محبت کے مشکور

بول نیوز  |  Sep 15, 2021

پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور اداکار ارسلان نصیر نے سرحد پار بھارت سے ملنے والی محبت پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اداکار نےاپنی انسٹا اسٹوری پر ایک بھارتی نیوز ویب سائٹ کے آرٹیکل کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے  جو کہ ارسلان نصیر کے حالیہ انٹرویو کے حوالے سے شائع ہوا ہے۔

ارسلان نے یہ اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سرحد پار رہنے والے ہر ایک شخص کا شکریہ۔

خیال رہے کہ اداکار ارسلان نصیر نے حال ہی میں ساتھی اداکارہ ایمن سلیم کے ساتھ بطور مہمان ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی تھی ۔

ارسلان نصیر کے دلکش تاثرات، پُرکشش شخصیت اور نرم آواز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر اس شو کی مختلف ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔

AdPushup 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More