پاکستانی  ریسلر انعام بٹ پہلوان کا   پاکستان پہنچنے پر فقید المثال استقبال

بول نیوز  |  Sep 15, 2021

پاکستانی ریسلر انعام بٹ پہلوان کا وطن واپس پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق انعام بٹ اور زمان پہلوان کا گوجرانوالہ چندا قلعہ پہنچنے پر استقبال کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد جمع  ہوئی۔

پاکستانی ریسلر  انعام بٹ کو چنداقلعہ سے بگھی پر سوار کر کے ریلی کے ہمراہ گھر لے جایا گیا۔

واضح رہے کہ یونان ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز میں پاکستانی ریسلر انعام بٹ پہلوان نے یونان میں ہونے والی ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز کے دوسرے مرحلے کے فائنل میں آذربائیجان کے پہلوان کو چاروں خانے چت کرکے گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔

انعام بٹ کے بیچ ریسلنگ میں دوسرا اور مجموعی طور پر پانچ بارگولڈ میڈل حاصل کرنے پر انعام بٹ کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ انعام بٹ کے پانچویں مرتبہ گولڈ میڈل جیتنے پر وہ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔

AdPushup 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More