کرکٹر محمد یوسف کرونا وائرس میں مبتلا

سماء نیوز  |  Sep 15, 2021

فوٹو: پی سی بی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

سابق کپتان محمد یوسف ہفتے کے روز سے طبعیت خراب ہونا شروع ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے کرونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو آئسوليٹ کرلیا ہے۔

سابق کپتان کے کرونا میں مبتلا ہونے کے بعد عمر رشید اب نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کی نگرانی کریںگے۔

محمد یوسف نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 90ٹیسٹ، 288 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز کھیلے۔ سابق کپتان کو ایک سال میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More