اداکار عثمان مختار نے مداحوں کو خبردار کردیا

سماء نیوز  |  Sep 15, 2021

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار عثمان مختار نے ٹوئٹر پر مداحوں کو جعلی اکاؤنٹس کو فالو کرنے سے خبردار کردیا۔

اداکار نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پہلے ٹوئٹ میں کہا کہ بالآخر میں ٹوئٹر پر آ گیا ہوں، اس اکاؤنٹ کے علاوہ ٹوئٹر پر میرے نام سے چلنے والے تمام اکاؤنٹس جعلی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ٹوئٹر پر میرے نام سے چلنے والے اکاؤنٹس سے متعلق اپنے مداحوں کو انسٹاگرام پر پہلے ہی آگاہ کر چکا ہوں، انسٹاگرام اکاؤنٹ کی بائیو میں اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی آئی ڈی بھی دے دی ہے۔

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے بتایا کہ انہیں ٹوئٹر پر انسٹاگرام جیسا نام ہی رکھنے میں مشکل درپیش تھی، ان کا انسٹاگرام پر نام ’مختار ہوں میں‘ہے ، ایسا ہی نام انہوں نے ٹوئٹر پر بھی رکھا جس میں ان کے ایک دوست نے مدد کی۔

آج کل عثمان مختار ہم ٹی وی کے ڈرامے ہم کہاں کے سچے تھے میں نظر آرہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More