ابھی فیصلہ نہیں کیا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنی ہے یا نہیں،محمد عامر

بول نیوز  |  Sep 16, 2021

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق  فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کہا ہے کہ ابھی فیصلہ نہیں کیا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنی ہے یہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق  فاسٹ باؤلر محمد عامر نےڈومیسٹک سنٹرل کنٹریکٹ لینے سے انکار کر دیا ہے۔

محمد عامر کا کہناتھا کہ سنٹرل کنٹریکٹ پر دستخط نہیں کرونگا، سنٹرل کنٹریکٹ دے کر پاکستان کرکٹ بورڈ مجھے اپنا پابند کرنا چاہتا ہے۔

سابق فاسٹ باؤلر کا کہنا تھاکہ ابھی ویسٹ انڈیز سے انگلینڈ اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنا ہے۔

واضح رہے کہ محمد عامر کو پی سی بی نے اے کیٹگری میں شامل کیا تھا۔

واضح رہے کہ محمد عامر  انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ دے چکے ہیں۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More