شرح سود اگلے دو ماہ کیلئے 7.25فیصد ہوگئی

سماء نیوز  |  Sep 21, 2021

فوٹو: ایس بی پی ٹوئٹر

معیشت سے متعلق آک کی اہم خبروں کا احوال۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کردیا ہے جس سے آئندہ دو ماہ کیلئے شرح سود 7.25فیصد ہوگئی۔ اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر کو اسٹیٹ بینک ہیڈ آفس میں منعقد ہوا، جس میں شرح سود میں اضافے کا فیصلہ معاشی حالات اور مہنگائی کے امکانات کو دیکھتے ہوئے کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے گزشتہ سال جون میں شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھا تھا جس کے بعد اسی سطح پر ایک سال برقرار رہنے کے بعد اکتوبر اور نومبر کیلئے پالیسی ریٹ بڑھا دیا گیا ہے۔

کراچی ميں گرين لائن منصوبے کا آغاز جلد متوقع ہے۔ جدید سہولیات سے آراستہ بسیں کراچی پہنچ چکی ہیں۔ گرین لائن منصوبے کے لیے لائی گئی بسيں جديد سہولتوں سے آراستہ ہيں۔ بس میں مسافروں کے بيٹھنے کيلئے آرام دہ نشستيں موجود ہیں اور معذور افراد کيلئے وہيل چيئر کی جگہ بھی مختص ہے۔

وزارت خزانہ نے ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح کم کرکے 11.64 فیصد کر دی۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 17فیصد تھی جسے کم کرکے 11.64 فیصد کردیا گیا ہے جبکہ پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح بغیر کسی کمی کے 10.54 فیصد، مٹی کے تیل پر شرح 6.70 فیصد اور لائٹ ڈیزل آئل پر سیلز ٹیکس کی شرح 0.20 فیصد برقرار رہے گی۔

اوپن مارکیٹ میں ہفتے کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 80 پیسے اضافے سے 169.80 روپے ہوگئی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر ایک ہزار روپے یومیہ جرمانہ ہوگا جبکہ نان فائلر کو 2 سال تک قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More