پی سی بی کا نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے اسکواڈز کو مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

بول نیوز  |  Sep 26, 2021

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے اسکواڈز کو مزید مظبوط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پی سی بی نے  نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ  میں شریک ٹیموں کے لیے لون ونڈو کھولنے کا اعلان  کیا ہے،جن کھلاڑیوں نے اب تک ٹورنامنٹ میں کوئی میچ نہیں کھیلا وہ لون ونڈو کے مطابق دوسرے اسکواڈ میں جا سکتے ہیں۔

 لون ونڈو کا یہ آپشن صرف نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے لیے قابل عمل ہوگا ،لون ونڈو کے لیے تمام ٹیموں کے کوچز کل مشاورت کریں گے۔

 چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم  محمد وسیم اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان بھی اس عمل کا جائزہ لیں گے۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More