وزیراعظم آج کےسی آر منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

سماء نیوز  |  Sep 27, 2021

پیر 22ستمبر کی چند اہم خبروں کا احوال۔

وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے اور کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان سے پارٹی رہنما اور ارکان اسمبلی ملاقاتیں کریں گے۔ عمران خان کو سندھ میں پارٹی امور اور ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی جائے گی، وزیراعظم سے مختلف مسالک کے علمائے کرام بھی ملاقات کریں گے۔

مسلم لیگ (ن) کی آج ساہيوال ڈويژن اور کل راولپنڈی ڈويژن کی ميٹنگ ہوگی۔ تمام میٹنگز کی صدارت نواز شریف اور شہباز شریف کریں گے۔ ڈویژنل میٹنگز میں مریم نواز اور حمزہ شہباز بھی شریک ہوں گے۔

چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد اشفاق آج ای کچہری کا انعقاد کریں گے۔ ٹیکسوں سے متعلق عوامی شکایات کا آن لائن حل تجویز کیا جائے گا، عوام بذریعہ لینڈ لائن نمبر ای کچہری میں شرکت کریں۔

لیجنڈری اداکار عمر شریف کے علاج کے لیے امریکا روانگی آج متوقع ہے۔ عمر شریف کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے جارج واشنگٹن یونیورسٹی اسپتال پہنچایا جائے گا۔

اوور بلنگ کرنے پر نیپرا نے بجلی صارفین سے زائد بلوں کی وصولی کا نوٹس لے لیا۔ صارفین کی شکایات پر عوامی سماعت 30 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More