کراچی: پولیس کی سائیکل لفٹرز کے خلاف کارروائی،4 ملزمان گرفتار

بول نیوز  |  Sep 27, 2021

کراچی میں پولیس نے سائیکل لفٹرز کے خلاف کارروائی کی جس میں4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد پولیس نے 2 مختلف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش اسٹریٹ کریمنل کار لفٹرز ملزمان گرفتار کرکے چرس، مسروقہ کار اور موٹر سائیکل سمیت اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس نے منشیات فروش اسٹریٹ کریمنل اور کار موٹر سائیکل لفٹرز ملزمان کے خلاف بھرپور ایکشن لیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس نے ملزمان کی شناخت شاہ رخ ولد افتخار، عتیق ولد رفیق، احسن ولد محمد ندیم ،رضا رحمان ولد عبدالرحمن  کے ناموں سے کی ہے۔

پولیس نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے  8 پیکٹ میں 200 گرام چرس 1 عدد مسروقہ کار  1 عدد مسروقہ موٹر سائیکل اور پسٹل 30 بور لوڈ میگزین برآمد کر کے قبضے میں لیا ہے۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ملک مرتضیٰ نے بتایا ہے کہ ملزمان کے خلاف کارروائی ہیومن انٹیلیجنس بیسڈ  سے کی گئی ہے جبکہ دوران انٹیروگیشن ملزم کے انکشافات کئے ہیں کہ کار تھانہ سرسید کے حدود سے چوری کی گئی تھی جبکہ برآمدہ موٹر سائیکل کا مقدمہ تھانہ نیو کراچی میں درج ہے۔

 ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ملک مرتضیٰ نے مزید بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات درج کرکے تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More