پی سی بی نےچیف ایگزیکٹو آفیسر کی پوسٹ کااشتہار جاری کردیا

سماء نیوز  |  Oct 13, 2021

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نئےچیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کی تلاش کےلیے اشتہار جاری کردیا۔

پی سی بی کے جاری کردہ اشتہار کے مطابق امیدوار پاکستان کی کسی بھی منظور شدہ یونیورسٹی سے ماسٹرز یا اس کے مساوی تعلیمی قابلیت کا حامل ہونا ضروری ہے۔

منیجمنٹ میں وسیع تجربےکا اور کامیاب برانڈز بنانےکا ٹریک ریکارڈ ہونے کے ساتھ کرکٹ کیلیے جذبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا۔ اگرچہ کرکٹ کیلیے کام کرنے یا اسپورٹس ایڈمنسٹریشن کا تجربہ لازمی نہیں لیکن اس تجربے کے حامل کو ترجیح دی جائے گی۔

ابتدائی طور چیف ایگزیکٹو کا تقرر 3 سال کیلیے ہوگا جبکہ اشتہار میں تنخواہ کے حوالے سے کچھ نہیں لکھا گیا ہے تاہم مارکیٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے تنخواہ کی ادائیگی کی جائے گی۔

دو ہفتے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر وسيم خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔

یاد رہے کہ وسیم خان نے اختیارات میں کمی کے باعث استعفی دیا جبکہ انہوں نے رمیز راجہ سے ملاقات میں کنٹریکٹ میں توسیع کا اظہار بھی کیا تھا۔ رمیز راجہ نے وسیم خان سے دو ماہ کا وقت مانگا تھا۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ سابق سی ای او وسیم خان نے اپنے دور میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، خصوصاَ کوویڈ-19 کی عالمی وباء کے دوران انہوں نے عہدے پر رہتے ہوئےایسےفیصلے کیے جس سے بین الاقوامی اور قومی دونوں سطح پر کرکٹ کی سرگرمیاں متاثر نہیں ہوئیں۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا تھا کہ کرکٹ بورڈ وسیم کا مشکور ہےاور اور ہم انکے کیرئیر اور مستقبل کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتےہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More