سلمان خان اور ان کے بہنوئی کی فلم نومبر میں ریلیز ہوگی

اردو نیوز  |  Oct 14, 2021

انڈین میڈیا انڈسٹری میں ’بھائی‘ کہلانے والے اداکار سلمان خان نے اپنی نئی فلم ’انتم: دا فائنل ٹرتھ‘ کی ریلیز ہونے کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

اپنی ایک ٹویٹ میں سلمان خان نے اعلان کیا کہ ان کی فلم رواں برس 26 نومبر کو ریلیز ہوگی۔

 

#Antim releases in theatres worldwide on 26.11.2021It has been a gr8 & cherished association with ZEE and @punitgoenka over the years having done many films Race3,Loveyatri, Bharat, D3,Radhe & now AntimI am confident he will take Zee to much greater heights in the coming years pic.twitter.com/TwzlvA0anR

— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) October 12, 2021

’انتم: دا فائنل ٹرتھ‘ میں سلمان خان ایک سکھ پولیس والے کے کردار میں نظر آئیں گے اور ان کے ساتھ ہوں گے ان کے بہنوئی آیشمان شرما جو کہ اس فلم میں منفی کردار ادا کررہے ہیں۔

انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں آیشمان نے فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’انتم کا انتظار ہوا ختم۔‘

    View this post on Instagram           A post shared by Aayush Sharma (@aaysharma)

فلم کے ہدایتکار ہیں مہیش منجھریکھر جو بحیثیت اداکار سلمان خان کے ساتھ ان کی فلم ’وانٹد‘ میں بھی کام کرچکے ہیں، جبکہ فلم کی پروڈیوسر سلمان خان کی اپنی والدہ سلمیٰ خان ہیں۔

اس فلم کے بعد سلمان خان کی اگلی فلم ’ایک تھا ٹائیگر:3‘ رلیز ہوگی جس کی شوٹنگ جاری ہے اور اس فلم میں بھی کترینہ کیف ان کے ساتھ نظر آئیں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More