بلوچستان عوامی پارٹی میں قائم مقام صدر کی کوئی گنجائش نہیں ہے ، جام کمال

بول نیوز  |  Oct 14, 2021

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی میں قائم مقام صدر کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات میں درخواست جمع کروائی ہے ، جب تک بطور پارٹی صدر موجود ہوں کوئی پارٹی کا قائم مقام صدر نہیں بن سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اپنی سوچ اور خواہش کو ٹوئٹر پر شیئر کیا ، پارٹی کے لوگ آئے اور کہا کہ آپ کوئی ایسا فیصلہ نہ کریں ، آپ کا استعفیٰ نہیں بنتا ، حیرت اس بات کی ہے کہ کوئی آفیشل اقدام نہیں ہوا ، اس کے برعکس پارٹی کا قائم مقام صدر بنا دیا گیا۔

جام کمال نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی میں قائم مقام صدر کی کوئی گنجائش نہیں ہے ، اس حوالے سے فیصلے کے لیے ہماری ایگزیکٹو کمیٹی ہے ، کونسل کا اجلاس بلانا پڑتا ہے جو کسی پارٹی عہدے پر نامزدگی کرتی ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کے حوالے سے کیتھران صاحب سے معلوم کر لیا جائے ، یہ بات انکے بیٹے سے پوچھ لی جائے ، وزیر اعظم سے ملاقات ہو گی ، ہماری پوزیشن مضبوط ہے۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More