روسی صدر کی امریکی ڈالر کو خیرباد کہنے کی دھمکی

سماء نیوز  |  Oct 14, 2021

فوٹو: الجزیرہ

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی پابندیاں برقرار رہنے کی صورت میں ڈالر کے بجائے دوسری کرنسی ميں تجارت کی دھمکی دے دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر نے ماسکو میں انرجی کانفرنس کے دوران اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ امريکا دوسرے ملکوں پر معاشی پابندیاں لگا کر بہت بڑی غلطي کر رہا ہے اور اگر روس پر پابندیاں جاری رہیں تو ہمارے پاس دوسری کرنسی  پر منتقل ہونے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ امريکا ڈالر کو خود تباہ کر رہا ہے اور اسی شاخ کو کاٹ رہا ہے جس پر خود بيٹھا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا قرضے پر قرضے حاصل کر رہا ہے اور وہاں تاریخ میں کبھی اتنی مہنگائی نہیں رہی جتنی اب ہے۔

ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ اب حالت یہ ہے کہ امریکی اتحادیوں نے بھی ڈالر میں تجارت کرنی کم کردی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More