ہلیری کلنٹن ناول نگار بن گئیں

سماء نیوز  |  Oct 15, 2021

سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی اہلیہ اور صدارتی امیداوار ہلیری کلنٹن ناول نگار بن گئیں، ان کا پہلا ناول ’اسٹیٹ آف ٹیرر‘ شائع کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہلیری کلنٹن نے ناول نگار لوئس پینی کے ساتھ مل کر ناول لکھا، جو ان کا پہلا ناول ہے، اس کا عنوان ’’اسٹیٹ آف ٹیرر‘‘ ہے۔

کے مطابق ناول کا پلاٹ نئی امریکی انتظامیہ سے متعلق ہے، جس میں صدر ڈن کو ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار میں دکھایا گیا ہے، جس کی حکومت کو ہمیشہ کی طرح ملکی اور بیرونی دشمنوں کے ساتھ دہشت گردی سمیت دیگر مشکلات کا سامنا ہے۔

اس ناول کا آغاز بس بم دھماکوں کی ایک سیریز سے ہوتا ہے جہاں دھماکے ہوئے ان میں برطانیہ بھی شامل ہے، ان حملوں کے ماسٹر مائنڈ کا تعاقب عمان، ایران، روس اور پاکستان تک کیا جاتا ہے، یہ کتاب تقریباً 500 صفحات پر مشتمل ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ آف ٹیرر کو میک ملن نے جاری کیا ہے، جس کی قیمت 20 پاؤنڈ مقرر کی گئی ہے۔

ہلیری کلنٹن نے کچھ عرصہ قبل اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ لوئس کے ساتھ تھرلر لکھنا ایک خواب پورا ہونے کے مترادف ہے، میں نے ان کی ہر کتاب پڑھی ہے۔

لوئس پینی کینیڈا کے صوبہ کیوبیک سے تعلق رکھنے والی مسٹری ناول نگار ہیں، جن کے ناولوں میں ’چیف انسپکٹر گامچے‘ سیریز قابل ذکر ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More