ٹی20ورلڈکپ: بنگلادیش کااسکاٹ لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کرفیلنڈنگ کافیصلہ

سماء نیوز  |  Oct 17, 2021

ٹی20 ورلڈکپ کے افتتاحی روز کھیلے جارہے دوسرے میچ میں بنگلادیش نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔

عمان کے الامارات کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹی 20 ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں بنگلا دیش اور اسکاٹ لینڈ مدمقابل ہیں۔

اس سے قبل افتتاحی میچ میں میزبان ٹیم عمان نے پاپوانیوگنی کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ عمان نے 13 اعشایہ 4 اوورز میں 130 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔

خیال رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ کا آغاز ہوگیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 6 کوالیفائرز اور رینکنگ پر موجود نویں اور دسویں نمبر کی ٹیمیں بنگلادیش اور سری لنکا شریک ہوں گی۔

17 سے 22 اکتوبر تک جاری رہنے والے اس مرحلے سے 4 ٹیمیں دیگر ٹاپ 8 ٹیموں کو سپر 12 میں جوائن کریں گی اور سپر 12 معرکہ 23 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More