بخار کی شدت میں کمی لانے کے لئے انتہائی آسان طریقے جانیئے

بول نیوز  |  Oct 18, 2021

بخار، ایک ایسی کیفیت کا نام ہے جس میں انسان کے عام جسمانی درج حرارت بڑھ جاتا ہے اور انسان خود کو تھکا ہوا محسوس کرتا ہے۔

اس کیفیت میں انسان کو سردی بھی لتی ہے، آنکھیں بھی جلتی ہیں اور طبیعت میں بوجھل پن بھی محوسو ہوتا ہے۔

لیکن اگر اس کا وقت پر صحیح طریقے سے علاج نا کروایا جائے تو یہ خطرناک صورت بھی اختیار کرلیا ہے۔

بخار کی کیفیت میں ڈاکٹڑز اپنے مریضوں کو چند ہدایات پر عمل کرنے کی تلقین کرتے ہیں جس سے کچھ حد تک بخار کی شدت میں خودبخود کمی آجاتی ہے۔

1۔ پانی کا استعمال:جب جسم گرم ہوتا ہے تو وہ خود کو پسینے کے ذریعے ٹھنڈا کرنے کی کوشش کرتا ہے، تاہم اگر جسم سے پانی کی زیادہ مقدار خارج ہوجائے تو تیز بخار کا تجربہ ہوسکتا ہے، جس کے نتیجے میں جسم مزید پانی بچانے کے لیے پسینے کے مسام بند کردیتا ہے، جس کی وجہ سے بخار پر قابو پانے مشکل ہوجاتا ہے، تو پانی زیادہ پینا اس مسئلے کی شدت میں نمایاں کمی لاسکتا ہے۔

2 ۔ برف کا استعمال:اگر زیادہ پانی پینا مشکل لگتا ہے تو برف کو بھی چوس سکتے ہیں یا کسی فروٹ جوس کو آئس کیوب ٹرے میں جما کر اسے چوس لیں۔

3۔ آرام کریں:آپ کو بخار میں کمی لانے کے لیے آرام کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ جسمانی سرگرمیوں کے نتیجے میں جسمانی درجہ حرارت بھی بڑھنے کا امکان ہوتا ہے۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More