اسکاٹ لینڈ نے پاپوانیوگنی کو 17رنز سے ہرادیا

سماء نیوز  |  Oct 19, 2021

فوٹو: ٹویٹر/ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ

آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ کے پانچویں میچ میں اسکاٹ لینڈ نے پاپوانیوگنی کو 17رنز سے ہرادیا۔

اسکاٹ لینڈ نے ٹَاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 165 رنز بنائے تھے جواب میں پاپوانیوگنی 145رنز بناسکی۔

اسکاٹ لینڈ نے اپنے پہلے ہی میچ میں بنگہ دیش کو 6رنز سے اپ سیٹ شکست دی تھی جبکہ پاپوانیوگنی کو عمان کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ سے قبل ایک دوسرے کے خلاف دو ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیل چکی ہیں۔

ایونٹ کا ساتواں میچ شام 7بجے بنگلہ دیش اور میزبان عمان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More