پاکستان میں کورونا سے آج مزید 42 افراد جان کی بازی ہار گئے

بول نیوز  |  Oct 21, 2021

پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 42 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 28310 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 35128 ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے 2 ، خیبرپختونخوا  میں کورونا سے5جبکہ  پنجاب میں کورونا وائرس سے 35 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 28310 ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق مریضوں کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ 7536، بلوچستان میں 354، خیبرپختونخوا میں 5698 ، آزاد کشمیر میں 740 ،اسلام آباد میں 937 ، گلگت بلتستان میں 186 ، پنجاب میں 12868 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل محکمہ صحت پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے آج 35 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 12868 ہوگئی ہے۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More