زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی

سماء نیوز  |  Oct 23, 2021

معیشت سے متعلق آج کی اہم خبریں۔

اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 15 اکتوبر کو 17.4 ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے جو کہ 8 اکتوبر کو موجود 19.1 ارب ڈالر ذخائر کے مقابلے میں 1.6 ارب ڈالر کم ہیں۔ اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں کے پاس زر مبادلہ کے ذخائر 24.3 ارب ڈالر ہیں جن میں کمرشل بینکوں کے پاس موجود ذخائر 6.8 ارب ڈالر ہیں۔

سیکریٹری خزانہ یوسف خان کی سربراہی میں پاکستانی ٹیم جمعرات کو وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین کے سعودی عرب روانہ ہونے کے بعد واشنگٹن میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ بات چیت جاری میں مصروف ہے جس کے بعد مذاکرات مزید تاخیر کا شکار ہیں۔

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) انٹیگریٹڈ سوشل پروٹیکشن ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت احساس پروگرام کے لیے 60 کروڑ امریکی ڈالر فراہم کرے گا۔ قرض کی فراہمی کا اعلان اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹر یونگ یے نے کیا جنہوں نے جمعرات کو وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب خان سے ملاقات کی۔

ملکی معاشی مشکلات اور آئی ایم ایف سے جاری مذاکرات کی غیر واضح صورتحال کے حصص مارکیٹ پر بھی منفی اثرات دیکھنے میں آئے، جمعہ کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 243 پوائنٹس گر گیا۔

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز اضافہ ہوگیا، فی تولہ نرخ 1400 روپے جبکہ فی اونس 8 ڈالر مہنگا ہوگیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More