آئی فون میں بڑا سکیورٹی نقص، کمپنی کو دعویٰ دھرے کا دھرا رہ گیا

بول نیوز  |  Oct 25, 2021

ایپل کمپنی کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان  کا آپریٹنگ سسٹم محفوظ ترین ہے اور وہ صارفین کا ڈیٹا مخفوظ بنانے کی ہر  کوشش کرتے ہیں ۔

لیکن کمپنی کا یہ دعویٰ اس وقت دھرے کا دھرا رہ گیا جب چین کے ایک نوجوان سے  ایک صارف کا آئی فون ہیک کر کے اس میں سے سب ڈیٹا چوری کرلیا۔

اس حوالے سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے آئی فون 13 پرو کے ایک صارف کا فون ہیک کرتے ہوئے باآسانی اس کی فون ہیک اور دیگر ایپس میں داخل ہوگیا ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نوجوان نے بتایا کہ اس سکیورٹی نقص کا فائدہ اٹھا کر ہیکرز صارف کے فوٹوز، گیلری اور تمام ایپس تک بغیر کسی مشکل کے رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق آئی فون 13 پرو میں سیکیورٹی نقص موجود ہے جو کہ کمپنی کے کئے گئے دعوے کے بالکل برعکس ہے۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More