کمپنی نے 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا والا فون متعارف کرانے کا اعلان کردیا

بول نیوز  |  Oct 25, 2021

چین کی معروف اور قابل اعتماد موبائل فون کمپنی اوپو نے اپنا ایک نیا اور بہتر موبائل لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے کمپنی نے بتایا ہے کہ نیا متعارف کرانے والا اسمارٹ فون فولڈ ایبل ہوگا جو کہ کمپنی کا پہلا ایسا موبائل فون ہوگا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس موبائل میں سلیفی کیمرا 32 میگا پکسل کا ہوگا جبکہ مین کیمرا 50 میگا پکسل پر مشتمل ہوگا۔

فنگر پرنٹ سنسر فون کی سائیڈ پر ہوگا جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کلر و ایس 12 سے کیا جائے گا۔

اس فون کی اندرونی اسکرین میں 8 انچ کا فولڈ ایبل پینل 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ ہوگا جبکہ کوالکوم کا اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر اس کا حصہ ہوگا۔

خیال کیا جارہا تھا کہ اوپو کا پہلا فولڈ ایبل فون 2021 کی پہلی ششماہی کے دوران متعارف کرایا جاسکتا ہے مگر ایسا نہ ہوسکا لیکن اب یہ فون نومبر 2021 میں متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More