پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے انتہائی اہم خبر آگئی

بول نیوز  |  Oct 26, 2021

یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی تاریخی بے قدری کے باعث یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

دوسری جانب اوگرا ذرائع نے بتایا کہ یکم نومبر سے پیٹرول 8 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل ساڑھے 9 روپے اور مٹی کا تیل 7 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی حتمی سمری 30 اکتوبر کو پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کرے گا۔

واضح رہے کہ ملک میں اس وقت پیٹرول کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More