آریان خان کی مشکلات میں اضافہ، ضمانت آج بھی نہیں ملی

سماء نیوز  |  Oct 26, 2021

آریان خان کی درخواست ضمانت پر ممبئی ہائیکورٹ نے سماعت ملتوی کردی، کل دوبارہ کیس سنا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے منشیات کیس میں آریان خان کی درخواست ضمانت پر ممبئی ہائی کورٹ نے سماعت کل تک ملتوی کردی۔ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے کیس میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ان کی ضمانت کی مخالف کرتے ہوئے کہا ہے آریان خان نہ صرف منشیات استعمال کرتے ہیں بلکہ اس کی ٹریفکنگ میں بھی ملوث ہیں۔

این سی بی کی جانب سے جمع کرائے گئے بیان میں کہا گیا کہ آریان خان شہادتوں پر بھی اثرانداز ہوسکتے ہیں، یہ ایک عالمی منشیات کا گینگ ہے اور ایجنسی کو اسے منظر عام پر لانے کے لئے وقت درکار ہے اگر آریان کو ضمانت دیدی گئی تو وہ تفتیش پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔

آریان خان کے درخواست ضمانت کی پیروی کے لئے بھارت کے سابق اٹارنی جنرل مکل روہتگی بمبئی ہائیکورٹ میں پیش ہوئے جبکہ آریان کی وکیل انندنی فرنانڈس بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

کروز شپ، آریان خان کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آگئی

واضح رہے کہ آریان خان کو بھارت کے انسداد منشیات کے ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ممبئی میں ساحل کے قریب ایک کروز شپ پر چھاپا مارکر گرفتار کیا تھا جہاں پارٹی جاری تھی۔

این سی بی کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ آریان خان کے پاس سے منشیات برآمد ہوئی ہے جس کی پہلے آریان خان نے تردید کی جبکہ بعد میں انہوں نے اس کا اعتراف بھی کرلیا تھا۔

ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں موجود آریان خان نے 2 مرتبہ درخواست ضمانت دی اور ہر مرتبہ یہ مسترد کردی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More