امریکہ نے 5 سے 11 سال کے بچوں کے لیے فائزر ویکسین کی حمایت کردی

بول نیوز  |  Oct 27, 2021

امریکی ایف ڈی اے کی جانب سے  5 سے 11 سال کے بچوں کے لیے فائزر ویکسین کی حمایت کردی گئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن اتھارٹی میں فائزر ویکسین کے استعمال پر ووٹنگ ہوئی ہے۔

ایف ڈی اے ایڈوائزرز نے کہا کہ بچوں کے لیے فائزر کی افادیت نقصان سے کہیں زیادہ ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکا نے کورونا وائرس کی وجہ سے مختلف ممالک کے لیے لگائی گئی سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More