آج والد کی جیت کو دیکھ کر بیٹی مسکرا رہی ہوں گی ۔۔ جانیے آصف علی کی بیٹی کے بارے میں جس کا انتقال ہو گیا تھا

ہماری ویب  |  Oct 27, 2021

پاکستان کو کامیابی سے ہم کنار کرنے والے اور آخری اوور میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آصف علی کے بارے میں سوشل میڈیا پر ایک خبر بہت وائرل ہوئی ہے، یہ خبر جان کر آپ بھی افسردہ ہو جائیں گے۔ ہماری ویب ڈاٹ کام ایک ایسی خبر لائی ہے جس میں آپ کو آصف علی کی بیٹی کے بارے میں بتائیں گے جن کا انتقال 2019 میں ہو گیا تھا۔

آصف علی کی بیٹی 2 سال کی عمر میں کینسر جیسے موزی مرض میں مبتلا ہو گئی تھی۔ اگرچہ علاج جاری تھا، لیکن اسٹیج 4 کے کینسر کی وجہ سے بیٹی امریکہ کے اسپتال میں انتقال کر گئی تھی۔
آصف علی کی بیٹی کا انتقال 9 نئی 2019 جو ہوا، جس وقت آصف دورہ انگلینڈ کے موقع پر ٹیم میں شامل تھے۔
آصف علی نے ٹوئیٹ کے ذریعے بیٹی نور فاطمہ کے کینسر میں مبتلا ہونے کی خبر مداحوں تک شئیر کی تھی، اور کہا تھا کہ میری بیٹی سٹیج 4 کے کینسر سے لڑ رہی ہے، ہم بیٹی کو امریکہ میں علاج کے لیے کے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More