ٹی20ورلڈکپ:بنگال ٹائیگرز انگلش ٹیم کو بڑا ہدف دینےمیں ناکام

سماء نیوز  |  Oct 27, 2021

ٹی20ورلڈکپ کے 20ویں میچ میں بنگلادیش نے انگلینڈ کو جیت کےلیے 125 رنز کا ہدف دیدیا۔

ابوظہبی میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش کے کپتان محمد اللہ ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، بنگلادیش کی اننگز کا آغاز اچھا نہ ہوا اوپنرز لٹن داس اور محمد نعیم ایک بار پھر ناکام رہے۔

بنگلادیش کی جانب سے کپتان محمود اللہ ریاض 19، شکیب الحسن 4، مشفق الرحیم 29 اور مہدی حسن 12 رنز بناکر نمایاں رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے معین علی، لیام لیونگسٹن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل بنگلادیش کو ٹی20ورلڈکپ کے اپنے پہلے میچ میں سری لنکا نے 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

بنگلادیش کا اسکواڈ

کپتان محمود اللہ ریاض، نعیم، لٹن داس، شکیب الحسن، مشفق الرحیم، عفیف حسین، نورالحسن، مہدی حسن، نسیم احمد، تسکین احمد اور مستفیض الرحمان شامل ہیں۔

انگلینڈ کا اسکواڈ

کپتان آئن مورگن، جیسن رائے، جوز بٹلر، ڈیوڈ ملان، جونی بیرسٹو، لیام لیونگسٹن، معین علی، کرس ووکس، کرس جارڈن، عادل رشید اور ٹائمل ملز شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More