معروف ڈھول نواز پپو سائیں لاہور میں انتقال کر گئے

اردو نیوز  |  Nov 07, 2021

پاکستان کے معروف ڈھول نواز پپو سائیں انتقال کر گئے ہیں۔

پپو سائیں لاہور کے پی کے ایل آئی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ ڈاکٹرز کے مطابق پپو سائیں کو جگر کا کینسر تھا اور ان کا جگر 85 فیصد کام کرنا چھوڑ گیا تھا۔

واضح رہے کہ پپو سائیں، جن کا اصل نام ذوالفقار علی تھا، کو ڈھول بجانے میں بے حد مہارت حاصل تھی۔ سینکڑوں کی تعداد میں ان کے شاگرد دنیا بھر میں موجود ہیں۔

انہوں نے دنیا بھر میں پاکستان کا سافٹ اور مثبت امیج پیش کیا۔

پپو سائیں نے امریکہ اور یورپ سمیت دنیا بھر میں پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ ڈھول بجانے کے حوالے سے ان ممالک میں لیکچر بھی دیے۔

ان کا نام گینز بک آف ورلڈ میی بھی شامل رہا۔

پپو سائیں کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کیے جانے کے بعد ان کی تدفین مرحوم کی وصیت کے مطابق ان کے آبائی گاؤں چک جمھرو فیصل آباد میں کی جائے گی۔

پپو سائیں نے امریکہ اور یورپ سمیت دنیا بھر میں پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ فائل فوٹوپپو سائیں کے انتقال پر شوبز سے وابستہ اور حکومتی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ان کے انتقال پر پنجاب کے وزیر ثقافت خیال احمد کاسترو کا کہنا تھا کہ پپو سائیں بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈھول نواز تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More