میں نے پاؤں اس لیے چھوئے کیونکہ ۔۔ شہریار منور کے نوازالدین صدیقی کے پاؤں چھونے پر مداحوں کی شدید تنقید کے بعد اداکار نے جواب دیتے ہوئے خاموشی توڑ دی

ہماری ویب  |  Nov 16, 2021

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار شہریار منور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار نواز الدین صدیقی کے پاؤں چھوئے تھے۔

شہریا منور کے اس عمل پر انہیں لوگوں کی شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

اب اداکار کی جانب سے مقبول فلمی ستارے نواز الدین صدیقی کے پاؤں چھونے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

حال ہی میں مقبول اداکار شہریار منور نے ایک ویب پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی وائرل ہونے والی ویڈیو پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک عام چٹ چیٹ سیشن تھا۔

شہریار منور کا کہنا تھا کہ وہ بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی کی بات ملاحظہ کر رہے تھے، اور پھر ماہرہ خان نے ان سے گورو جی ( نوازالدین صدیقی ) کے پاؤں چھونے کو کہا جبکہ نواز الدین صدیقی نے ایسا کرنے سے منع کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بہت غیر منصفانہ روّیہ ہے کہ ایک اداکار کے طور پر آپ کو ہر وقت چوکنا رہنا ہے۔

شہریار منور نے کہا کہ کیا وہ اپنی نجی زندگی میں کسی بھی لمحے سے لطف اندوز نہیں ہو سکتے۔ یہ صرف ایک مذاق تھا۔

اداکار نے بتایا کہ وہ سندھی ہیں اور پاؤں چھونا ان کی ثقافت ہے۔

شہریار منور نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ کسی نے یہ کلپ ایڈٹ کرکے اس پورے واقعے سے صرف اس خاص لمحے کو شیئر کرکے اسے منفی انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی۔

خیال رہے کہ شہریار منور کی نوازالدین صدیقی کے ساتھ ایک ویڈیو رواں ماہ نومبر کے آغاز میں وائرل ہوئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More