اس کو نور پڑھاتی ہے اور ۔۔ جانیئے سارہ اور فلک اپنی 10 سالہ مُلازمہ کا خیال کیسے رکھتے ہیں؟

ہماری ویب  |  Nov 17, 2021

مُلازموں کے ساتھ اچھا سلوک کرنے والے خُدا کو بہت پسند ہیں۔ اگر آپ چھوٹی عمر کے ملازم اپنے گھروں میں رکھیں تو ان کا خیال بھی اپنے بچوں کی طرح کرنے کی کوشش کیا کریں تاکہ وہ بھی آپ کے مخلص رہیں۔

ہم دیکھتے ہیں اداکارہ سارہ خآن اور فلک شبیر کے گھر میں ایک 10 سالہ بچی ہے جو ان کی ملازمہ کی بیٹی ہے اور ان کے ساتھ رہتی بھی ہے، کام بھی کرتی ہے۔

ہم نے عالیانہ فلک کے عقیقے پر دیکھا کہ فلک اپنی ملازمہ کو بھی پیٹ بھر کر کھانا کھانے کی ہدایت کر رہے تھے۔ اب ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر آ رہی ہے جس میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ فلک اور سارہ خان کھانے کے لئے بیٹھے ہیں اور ان کے ساتھ ان کی ملازمہ بھی ٹیبل پر بیٹھی ہوئی ہے۔

فلک ویڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ: '' سارہ کے تمام فینز مجھ سے پوچھتے ہیں کہ وہ بچے کی پیدائش کے بعد کیا کھاتی ہیں ان کی ڈائٹ کیا ہے؟ جس پر سارہ بتاتی ہیں کہ میں اپنی بچی کے لئے صحت مند کھانا کھا رہی ہوں۔ کھانے میں اصلی گھی کے قیمہ بھرے پراٹھے ہیں۔ ''

اس کے بعد فلک اپنی ملازمہ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہتے ہیں: '' یہ (مُلازمہ) نور خان کو بہت یاد کر رہی ہے کیونکہ وہ اس کو پڑھاتی ہیں، اس کو گانا گانا اور ڈرائنگ کرنا بھی سکھاتی ہیں۔ ''

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More