کابل: 2 دھماکوں میں ایک شخص جانبحق،متعدد افراد زخمی

سماء نیوز  |  Nov 17, 2021

افغانستان کے دارالخلافہ کابل کے مختلف علاقوں میں 2 دھماکوں کے باعث ایک شخص جاں بحق جبکہ خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق پہلا واقعہ مغربی کابل کے علاقے دشت برچی میں پیش آیا جہاں ایک ٹرانسپورٹ گاڑی کو بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا جبکہ دوسرا دھماکا کے چراہی شید نامے علاقے میں ہوا ہے۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان سعید خوستی کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے تاہم انہوں نے دوسرے دھماکے کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

تاحال کسی گروپ نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم اس سے قبل اس قسم کے بم دھماکوں اور پرتشدد واقعات میں داعش ملوث رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More