رواں سال کا دوسرا چاند گرہن کب ہوگا؟

سماء نیوز  |  Nov 17, 2021

رواں سال کا دوسرا چاند گرہن 19 نومبر کو ہوگا، اس مرتبہ چاند کو جزوی گرہن لگے گا، پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔

کے مطابق دنیا کے بڑے حصے میں جزوی چاند گرہن کا نظارہ کیا جاسکے گا جس میں شمالی و جنوبی امریکا، آسٹریلیا، یورپ مشرقی ایشیا سمیت شمال اور مغربی افریقا شامل ہیں تاہم پاکستان میں چاند گرہن نظر نہیں آئے گا۔

رپورٹ کے مطابق سال کے دوسرے چاند گرہن کا آغاز پاکستان میں 19 نومبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجکر 2 منٹ پر ہوگا، جزوی چاند گرہن کا اختتام دوپہر 3 بج کر 47 منٹ جبکہ مکمل خاتمہ 5 بج کر4 منٹ پر ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More