ٹوئٹر پرحسن علی تعریفیں،ایک ریکارڈ بھی اپنےنام کرلیا

سماء نیوز  |  Nov 19, 2021

ٹی20 ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی سال 2021 میں سب سے انٹڑنیشنل وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے ٹیسٹ، ٹی20 اور ون ڈے کرکٹ میں اس سال مجموعی طور پر 64 وکٹیں حاصل کیں جبکہ بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹی20 میچ میں3 وکٹیں حاصل کرکے مین آف دی میچ قرار پائے۔

اس کے علاوہ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی نے رواں برس اب تک 62، سری لنکا کے چمیرا اور تبریز شمسی 50، 50 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

میچ کے اختتام پر حسن علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش کو ہوم کنڈیشنز کا بھرپور ایڈوانٹج لینا آتا ہے، آج کا میچ بھی آسان نہیں تھا تاہم ہماری ٹیم ایک یونٹ بن کر کھیل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی20 ورلڈکپ میں جو خامیاں نظر آئیں بنگلہ دیش پہنچتے ہی ان پر کام کیا، کوشش کرتا ہوں جو بھی دن ہو اپنی طرف سے سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں

انفرادی کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں رہی تھی تاہم اس کے باوجود مجھے فینز کی بھرپور اسپورٹ ملی۔

دوسری جانب بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے پر حسن علی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More