پرفارمنس کے دوران بھی حجاب پہنے رکھا ۔۔ نامور گلوکار اے آر رحمٰن کی بیٹی نے اسلامی لباس اور حجاب میں پرفارمنس سے لوگوں کے دل جیت لیے

ہماری ویب  |  Nov 24, 2021

بھارت کے مشہور ترین اور آسکر ایوارڈ یافتہ مسلمان گلوکار اے آر رحمٰن کی بیٹی کی بیٹی بھی ان کے نقش قدم پر چل کر گلوکاری کی دنیا میں اپنا نام روشن کرنے لگیں۔

نامور گلوکار اے آر رحمٰن کی بیٹی کا نام خدیجہ رحمٰن ہے جنہوں نے دبئی میں لگنے والے ایکسپو 2020 میں بہترین موسیقی سنا کر لوگوں کے دل جیت لیے۔

خدیجہ رحمٰن عام طور پر حجاب پہنتی ہیں اور ان پر بھارت میڈیا کی جانب سے صرف حجاب پہننے پر غلط رپورٹنگ کی جاتی رہی ہے اور انہیں قدامت پسند قرار دیا جاتا رہا ہے۔ اے آر رحمٰن کی بیٹی نے تمام تنقیدوں کا سامنا کیا اور انہیں اپنے مذہب اور اس کے اصول سے محبت کا پیغام دیا۔

گلوکار اے آر رحمٰن کی بڑی صاحبزادی خدیجہ نے دبئی ایکسپو 2020 میں حجاب پہن کر لائیو پرفارمنس پیش کی جس پر انہیں وہاں بیٹھے لوگوں سمیت سوشل میڈیا صارفین نے بھی بھرپور سراہا۔

خدیجہ رحمٰن نے پرفارمنس کے دوران روایتی اسلامی لباس پہن رکھا تھا جب کہ ان کے ساتھ پرفارمنس کرنے والے ’فردوس آرکسٹرا‘ گروپ کی اراکین خواتین روایتی بولڈ لباس میں دکھائی دیں۔

’آسکر‘ ایوارڈ یافتہ موسیقار نے اپنے انسٹاگرام، فیس بک اور ٹوئٹر کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا کہ ان کی صاحبزادی خدیجہ رحمٰن نے 20 نومبر کو دبئی ایکسپو 2020 میں پرفارمنس کی۔

دبئی ایکسپو میں خدیجہ رحمٰن کی حجاب کے ساتھ پرفارمنس پر لوگوں نے یوٹیوب سمیت مختلف سماجی رابطے کے پلیٹ فارمز پر ان کی تعریفیں کیں۔

واضح رہے کہ مقبول گلوکار اے آر رحمٰن اور ان کے والدین پیدائشی طور پر ہندو مذہب سے تعلق رکھتے تھے اور انہوں نے بعد میں اسلام قبول کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More