ضروری نہیں کہ ہر سیریز میں صرف میں ہی رنز کروں، بابر اعظم

بول نیوز  |  Nov 25, 2021

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ضروری نہیں ہے کہ ہر سیریز میں صرف میں ہی رنز کروں دوسرے بیٹسمین بھی ہیں انہوں نے بھی زمہ داری لی ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے چٹاگانگ میں ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیسٹ ٹیم اچھی ہے اس مرتبہ ٹیسٹ چیمپئین شپ میں اپنا امپیکٹ ڈالیں گے، ٹیسٹ سیریز سے قبل ٹائم کم ملا ہے لیکن ہم پروفیشنل ہیں جلد سوئچ ہونا پڑے گا۔

انکا کہنا تھا کہ یہاں کی کنڈیشنز مختلف ہیں بنگلہ دیش کو ہوم گراونڈ پر آسان نہیں لے سکتے، سیٹ میں ہونے وقت لگتا ہے، ہمیں فوکس کرنا پڑے گا اورتحمل کے ساتھ کھیلنا ہو گا۔

کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہماری ٹیم کے اسپنرز ٹاپ کے اسپنرز ہیں ہمیں ٹیسٹ میں فائدہ دیں گے، ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی ڈومیسٹک سیزن کھیلتے ہوئے آئے ہیں۔

کپتان کا کہنا تھا کہ پچ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پچ ویسی ہی ہے جیسی یہاں پر پچز ہوتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش کے سنئیر کھلاڑی نہیں ہیں لیکن پھر بھی بنگلہ دیش کو آسان نہیں لیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف 3 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ فتح حاصل کی اور اب دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا کل سے آغاز ہو رہا ہے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More