حریم شاہ کی پہلی تنخواہ کتنی تھی؟ جان کر آپ حیران رہ جائینگے

بول نیوز  |  Nov 25, 2021

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ جو اس وقت دنیا کے کئی برانڈز کی نمائندگی کر رہی ہیں ، ان کی پہلی تنخواہ کے متعلق جان کر آپ حیران رہ جائینگے۔

حریم شاہ ایک متنازع شخصیت ہیں جو کہ اپنے بے باک انداز، بولڈ ویڈیوز کی وجہ سے کافی شہرت حاصل کرچکی ہیں جس کے ساتھ ساتھ انہیں تنقید کا بھی نشانہ بنایا جاتا رہتا ہے۔

حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران سوشل میڈیا اسٹار نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی پہلی تنخواہ 6 لاکھ روپے تھی جو کہ انہیں دبئی کی ایک کمپنی کی برانڈنگ کے لئے دی گئی تھی۔

اس کے علاوہ حریم شاہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اب تک بیرون ملک کے جتنے بھی ٹرپس کئے ہیں وہ کمپنیوں کے خرچے پر ہی کئے ہیں۔

اس انٹرویو ک دوران ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ وہ فی الحال پی ایچ ڈی کررہی ہیں کیونکہ انہیں اپن نام کے ساتھ ڈاکٹر لگانے کا شوق ہے جو اسی طرح پورا ہوسکتا ہے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More