پی ایس ایل 7 ایڈیشن میں شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خبر

بول نیوز  |  Nov 25, 2021

 پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں 100 فیصد شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دینے پر پی سی بی اور فرنچائزز نے اتفاق کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ پی ایس ایل کے سیزن سیون کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بائیو سیکیور ببل اور شائیقن کرکٹ کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دینے سے متعلق نئی حکمت عملی پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔

پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائزز نے پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن میں سو فیصد شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دینے پر اتفاق کر لیا ہے۔

اس حوالے سے فرنچائزز کا کہنا ہے کہ شائقین کرکٹ, کرکٹ کا حُسن ہیں اور شائقین کے اسٹیڈیم میں موجودگی سے ہی میچز کو چار چاند لگتے ہیں۔

پی سی بی اور فرنچائزز نے اتفاق کیا ہے کہ پوری کوشش کی جائے گی کہ 100 فیصد شائقین پی ایس ایل سیون کے میچز دیکھنے اسٹیڈیم میں آئیں، حتمی فیصلہ این سی او سی کی اجازت کے بعد ہوگا۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کے سیزن 6 میں عالمی وبا کورونا کے باعث صرف 20 فیصد شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی گئی تھی۔

جبکہ پی ایس ایل سیزن 5 میں کورونا کے باعث ملتوی کیے گئے میچزاسٹیڈیم میں کراوڈ کے بغیر ہوئے تھے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More