حسن علی، بابر اعظم اور امام الحق کی کونسی عادت سے پریشان ہیں؟

بول نیوز  |  Nov 25, 2021

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلرحسن علی نے سوشل میڈیا پر بتایا ہے کہ وہ ٹیم کپتان بابر اعظم اور امام الحق کی ایک عادت سے بے حد پریشان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر بابر اعظم اور امام الحق کی ایک موشن پکچر شیئر کی گئی ہے۔

اس انسٹا اسٹوری میں بابر اعظم اور امام الحق کمرے میں کرکٹ کھیلتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔

بابر اعظم بیٹھ کر امام الحق کو بال کروا رہے تھے جبکہ امام الحق بیٹنگ کر رہے تھے۔

حسن علی نے انسٹا اسٹوری پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ بہت زیادہ شوقین، اِن دونوں کا کیا کرنا ہے بھائی، رات کے 10 بجے بھی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More